مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرخ فوجداری عدالت نے دہشت گرد تنظیم داعش کی رکنیت کے جرم میں فرانسیسی شہریت رکھنے والے 6 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
واضح رہے یہ فیصلے سزا یافتہ افراد کے وکلاء اور عراق میں فرانسیسی سفارت خانے کے نمائندوں کی موجودگی میں صادر کیے گئے۔
عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے مزید بتایا کہ ان فیصلوں کے بعد اس مقدمے میں سزا پانے والے فرانسیسی شہریوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
عراقی حکام نے ان افراد کو شمال مشرقی شام سے اپنی تحویل میں لیا تھا۔ اس مقدمے کی تحقیقات کی ذمہ داری کرخ کی پہلی تحقیقاتی عدالت نے قومی مرکز برائے بین الاقوامی عدالتی تعاون کی معاونت سے انجام دی تھی۔
اس مرکز نے بھی اپنے قومی ڈیٹا بیس کی بنیاد پر شواہد اور دستاویزات کا جائزہ لینے اور ان کی تطبیق کے ذریعے مقدمے کی تکمیل اور ملزمان کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کے عمل میں تعاون کیا۔
آپ کا تبصرہ