مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل وحیدی نے کہا ہے کہ اسلامی ایران ذمہ دار اور ماہر انسانی سرمائے کے بل پر ترقی اور سربلندی کا سفر بھرپور قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق جنرل وحیدی نے ایرانی قومی فلکیات و فلکی طبیعیات اولمپیاڈ ٹیم کی عالمی مقابلوں میں کامیابی پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ویتنام کے شہر ہنوئی میں منعقدہ عالمی فلکیات و فلکی طبیعیات اولمپیاڈ کے مقابلوں میں پانچ طلائی تمغے جیت کر مسلسل تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کی خبر نے ایرانی قوم میں گہری خوشی اور فخر پیدا کیا ہے۔
جنرل وحیدی نے کہا کہ یہ قابل قدر کامیابی عالمی سائنسی میدان میں اس سرزمین کے نوجوانوں کی صلاحیت، محنت اور استعداد کا ایک اور مظہر ہے۔ اس کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اسلامی ایران متعہد اور ماہر انسانی سرمائے پر انحصار کرتے ہوئے ترقی اور سربلندی کا سفر بھرپور قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔
انہوں نے ایرانی قوم، بالخصوص تمغے جیتنے والے طلبہ، ان کے معزز خاندانوں، مخلص اساتذہ اور متعلقہ حکام کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی اور دعا کی کہ خداوند متعال ان نوجوانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس پرچم تلے مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آج کی پیچیدہ دنیا میں ایران اور ایرانی قوم کا نام مزید بلند کرنے کی توفیق دے۔
یاد رہے کہ ان عالمی مقابلوں میں 66 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔
آپ کا تبصرہ