2 اکتوبر، 2026، 1:48 PM

مدینہ پر حملے سے متعلق سعودی دعوے اس کی بے بسی کی علامت ہیں، انصار اللہ یمن

مدینہ پر حملے سے متعلق سعودی دعوے اس کی بے بسی کی علامت ہیں، انصار اللہ یمن

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے سعودی عرب کے حالیہ دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے دعوے سعودی حکومت کی بے بسی کی علامت ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے سعودی عرب کے حالیہ دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے دعوے سعودی حکومت کی بے بسی کی علامت ہیں۔

مہدی المشاط نے کہا کہ مدینہ منورہ پر حملے سے متعلق دعویٰ سعودی حکومت کی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ ’’بہتانِ عظیم‘‘ ہے اور یہ سعودی حکومت کے پروپیگنڈا نظام کی گھڑی ہوئی کہانی ہے۔

المشاط نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سعودی حکومت کی ’’غیر معمولی ناکامی اور بے مثال شکست‘‘ کی صورتحال کا نتیجہ ہے، جو ان کے بقول میدانِ جنگ میں تعطل کا شکار ہوچکی ہے۔

News ID 1941814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha