مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے، ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایران کے جنگی قیدیوں کی وطن واپسی کی سالگرہ کے موقع پر ملک کے صابر اور مزاحمت کرنے والے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور کسی مرحلے پر پسپائی اختیار نہیں کی جائے گی۔
بیان میں آٹھ سالہ ایران عراق جنگ کو ایرانی قوم کے لیے فخر، حریت پسندی، ظلم ستیزی اور مزاحمت کی علامت قرار دیا گیا۔ اس دور میں ایرانی عوام نے انقلاب اسلامی کے خلاف دشمنوں کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور قومی عزت و اقتدار کا دفاع کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس جنگ کے خاتمے کو 37 برس گزرنے کے باوجود اس دور کی مزاحمت اور قربانیوں کا ورثہ نئی نسل تک منتقل ہوا ہے۔ موجودہ نسل نے بھی، بیان کے مطابق، شہید امام خامنہ ای اور رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی قیادت میں دنیا کی سب سے زیادہ مسلح فوج کے خلاف مزاحمت کی ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے مزید کہا کہ ایرانی قوم گزشتہ 160 سے زائد شب و روز اپنے مسلح افواج کے اہلکاروں کی حمایت میں سڑکوں پر موجود رہی اور اپنے شہید امام کے خون کا انتقام لینے کے عزم کا اظہار کرتی رہی ہے۔
جنرل اسٹاف نے ایرانی عوام کے عزم اور استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج امریکی اور صہیونی دشمنوں کی خطے میں مکمل شکست اور ایرانی قوم کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ ایرانی مسلح افواج امریکی جارحیت کے مقابلے میں عوام کے جائز مطالبات اور رہبر انقلاب کی ہدایات کے مطابق عمل کریں گی اور دشمن کو مکمل شکست دینے تک مزاحمت جاری رہے گی۔
آپ کا تبصرہ