مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے اپنی ذاتی ویب سائٹ پر لکھا کہ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی شکست کے بعد وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر نہ تو ٹویٹ کے ذریعے قبضہ کیا جا سکتا ہے، نہ طیارہ بردار بحری جہاز کے ذریعے، نہ کسی حکم کے اجرا سے اور نہ ہی انتخابی تقریر کے ذریعے۔ ایران دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوتا اور نہ ہی طاقت کے مظاہرے سے مرعوب ہوگا۔
غریب آبادی نے واضح کیا کہ ایک بار ہمیشہ کے لیے حقیقت کو تسلیم کرلیں کہ اب تک آپ کو بھاری اور اسٹریٹجک شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی تھی، ہے اور ایران کی ہی رہے گی۔ یہ آبنائے صرف ایران کے حکم کے تحت بند اور کھولی جائے گی۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جب تک مخالف فریق شکست کی حقیقت کو تسلیم نہیں کرتا اور خیالی تصورات سے دستبردار نہیں ہوتا، ایران اپنی ناکہ بندی جاری رکھے گا۔
آپ کا تبصرہ