28 جولائی، 2026، 9:39 AM

ایران کی آبنائے ہرمز پر سخت نگرانی، 6 تجارتی جہازوں کو غیر مجاز راستے سے گزرنے سے روک دیا گیا

ایران کی آبنائے ہرمز پر سخت نگرانی، 6 تجارتی جہازوں کو غیر مجاز راستے سے گزرنے سے روک دیا گیا

ایرانی حکام کے مطابق مسلح افواج نے نیوی گیشن نظام بند کرکے غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے جہازوں کی بروقت نگرانی کرتے ہوئے انہیں مقررہ محفوظ راستے کی جانب واپس موڑ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے 6 تجارتی جہازوں کو روک کر ان کی نقل و حرکت کو کنٹرول میں لے لیا۔

باخبر ذریعے نے بتایا کہ پیر کو علی الصبح 6 تجارتی جہازوں نے اپنے نیوی گیشن اور پوزیشن معلوم کرنے والے نظام بند کرکے امریکی فوج کی اشتعال انگیزی پر آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں غیر مجاز اور غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کی۔

اس دوران ایک جہاز کو حادثہ پیش آیا، جبکہ دیگر تمام جہازوں کو ایرانی مسلح افواج نے آپریشنل نگرانی میں لے کر خلیج فارس کی جانب مقررہ اور محفوظ راستے پر واپس بھیج دیا۔

باخبر ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے لیے صرف سرکاری طور پر مقرر کردہ محفوظ راستہ ہی قابل استعمال ہے، جبکہ دیگر راستے آلودہ، غیر محفوظ اور بین الاقوامی بحری معیار کے مطابق نہیں، اس لیے ان پر آمدورفت کی اجازت نہیں دی جاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج مکمل چوکس ہوکر بین الاقوامی بحری قوانین کی خلاف ورزی یا ممنوعہ راستوں میں داخل ہونے کی ہر کوشش کی نگرانی کرتی رہیں گی اور ایسے اقدامات سے بھرپور انداز میں نمٹا جائے گا۔

News ID 1940470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha