12 جولائی، 2026، 10:56 PM

آبنائے ہرمز سے گزرنا فی الحال ممکن نہیں، پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی

آبنائے ہرمز سے گزرنا فی الحال ممکن نہیں، پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی

پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے امریکی فوجی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد بحری گزرگاہ کے لیے درخواستوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی دستوں کی حالیہ غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنا فی الحال ممکن نہیں ہے۔

اتھارٹی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ہم تمام معزز درخواست گزاروں کو مطلع کرتے ہیں کہ خطے میں امریکہ کی فوجی فورسز کی حالیہ غیر قانونی نقل و حرکت کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنا فی الحال ممکن نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جیسے ہی خطے میں استحکام اور امن بحال ہوگا، تمام درخواستوں کا مقررہ شیڈول کے مطابق جائزہ لیا جائے گا اور ضروری اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

News ID 1940267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha