1 جولائی، 2026، 5:05 PM

ایران کا اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 سے متعلق رپورٹ مسترد، قانونی جواز نہ ہونے کا مؤقف

ایران کا اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 سے متعلق رپورٹ مسترد، قانونی جواز نہ ہونے کا مؤقف

ایران نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر عمل درآمد سے متعلق تازہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ قرارداد 18 اکتوبر 2025 کو اپنی مدت پوری ہونے کے بعد قانونی طور پر ختم ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر عمل درآمد سے متعلق تازہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ قرارداد 18 اکتوبر 2025 کو اپنی مدت پوری ہونے کے بعد قانونی طور پر ختم ہو چکی ہے، لہٰذا اس حوالے سے مزید رپورٹنگ یا اجلاسوں کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے 29 جون کو سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کی صدر لیونور زالباتا ٹوریس کے نام خط میں کہا کہ قرارداد 2231 کی تمام شقیں، ذمہ داریاں، رپورٹنگ کا نظام اور اس کے تحت قائم تمام طریقہ کار مقررہ مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی غیر مؤثر ہو چکے ہیں۔

ایروانی نے زور دیا کہ قرارداد کے خاتمے کے بعد سیکریٹری جنرل کی جانب سے اس موضوع پر مزید رپورٹ پیش کرنے یا سلامتی کونسل کی جانب سے عدم پھیلاؤ (Non-Proliferation) کے عنوان سے اجلاس منعقد کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

ایرانی مندوب نے 9 جون کو منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس پر بھی اعتراض کرتے ہوئے اسے چند ممالک کے سیاسی مقاصد کے حصول کی کوشش قرار دیا۔

انہوں نے اجلاس کے دوران ایران کے پرامن جوہری پروگرام سے متعلق عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد، سیاسی محرکات پر مبنی اور بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا۔

ایران نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ اس مؤقف کو سلامتی کونسل کی سرکاری دستاویز کے طور پر جاری کیا جائے۔

News ID 1940092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha