10 جون، 2026، 12:01 PM

محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو خطہ چھوڑ دیں، عراقچی کا سخت انتباہ

محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو خطہ چھوڑ دیں، عراقچی کا سخت انتباہ

عراقچی نے جنوبی ایران پر امریکی فضائی حملے کے بعد خبردار کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کو بغیر جواب نہیں چھوڑیں گی، لہذا جو لوگ محفوظ رہنا چاہتے ہیں وہ خطہ ترک کر دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ میدان جنگ میں ناکامی کے باوجود امریکہ نے ایک بار پھر ایران کے عزم کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا بھرپور جواب دیں گی، اس لیے اگر کوئی خود کو محفوظ رکھنا چاہتا ہے تو بہتر ہے کہ اس خطے سے نکل جائے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خلیج فارس کی تاریخ بیرونی جارح قوتوں کے عبرتناک انجام کی متعدد داستانوں سے بھری پڑی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی پانیوں میں واقع نہیں بلکہ ایران اور عمان کے درمیان مشترکہ آبی گزرگاہ ہے، جو امریکی ساحلوں سے ہزاروں میل دور واقع ہے، جبکہ سمندری حدود پوری طرح واضح اور غیر مبہم ہیں۔

News ID 1939676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha