29 مئی، 2026، 8:33 PM

ہم امتیازات مذاکرات سے نہیں بلکہ میزائلوں کی طاقت سے لیتے ہیں، ڈاکٹر قالیباف

ہم امتیازات مذاکرات سے نہیں بلکہ میزائلوں کی طاقت سے لیتے ہیں، ڈاکٹر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہم امتیازات مذاکرات سے نہیں بلکہ میزائلوں سے حاصل کرتے ہیں، مذاکرات میں صرف اُنہیں سمجھاتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمدباقر قالیباف نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایران کا واضح مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم امتیازات مذاکرات سے نہیں بلکہ میزائلوں سے حاصل کرتے ہیں، مذاکرات میں صرف اُنہیں سمجھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی ضمانت یا وعدے پر اعتماد نہیں، صرف عملی رویہ ہمارے لیے معیار ہے۔ مخالف فریق کے اقدام سے پہلے ایران کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔

انہوں مزید کہا کہ ہر معاہدے کا حقیقی فاتح وہ ہوتا ہے جو اُس کے اگلے دن جنگ کے لیے بہتر انداز میں تیار ہو۔

News ID 1939467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha