مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے نمائندے نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے ایک خفیہ اجلاس میں دعویٰ کیا کہ ایران تیزی سے بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے اور اس حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔
یہ بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ ایران کی میزائل طاقت صہیونی فوجی حکام کے لیے ایک ڈراؤنے خواب میں بدل گئی ہے اور ان کے دلوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ صلاحیت اس امر کا بھی باعث بنے گی کہ صہیونی رژیم اور دیگر ایران دشمن طاقتیں ایران کے خلاف نئی مہم جوئی کی جرات نہ کریں۔
آپ کا تبصرہ