مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ونزوئلا کے وزیرِ خارجہ ایوان گیل نے صہیونی وزیرِ خارجہ گیدئون ساعر کے بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ونزوئلا اپنی حاکمیت کے تحفظ اور انسانی حقوق کے دفاع کے لیے کوشاں ہے اور ایسے بے بنیاد الزامات اس کے عمل پر کوئی اثر نہیں ڈالتے۔
گیل نے ساعر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جنگی مجرم ہو اور نسل کشی کے مرتکب ہو چکے ہو۔ تمہیں ونزوئلا کا نام لینے کے بجائے عدالت میں حاضر ہو کر ٹرائل کا سامنا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ونزوئلا کا نام اس قدر عظیم ہے کہ تمہارے ناپاک دہن سے نہیں نکل سکتا۔ تمہارے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگین ہیں۔ تمہاری باتوں کی ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں، اصل بات یہ ہے کہ جلد یا بدیر تمہیں عدالتی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ گیدئون ساعر نے دعویٰ کیا تھا کہ ونزوئلا پناہ گزینوں کے بحران پیدا کر کے خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور یہ ملک حزب اللہ، حماس اور یمن کے ساتھ رابطے کا سرکل ہے۔
آپ کا تبصرہ