مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل مشن نے کینیڈا کی جانب سے ایران کے خلاف انسانی حقوق سے متعلق عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔
ایرانی مشن نے کینیڈین مشن کی جانب سے ایران کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے نام پر یہ اقدامات سیاسی مقاصد کے سوا کچھ نہیں۔
بیان میں کینیڈا کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تاریخ کا بھی حوالہ دیا گیا، جس میں مقامی اقوام (Indigenous) کے رہائشی اسکولوں میں ملنے والی اجتماعی قبریں اور نسلی امتیاز جیسے سنگین معاملات شامل ہیں۔
ایرانی مشن نے کہا کہ انسانی حقوق اب خود انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کے ہاتھوں ایک سیاسی ہتھیار بن چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ