20 نومبر، 2025، 11:24 AM

یورپی ممالک کی قرارداد غیر قانونی، IAEA بورڈ آف گورنرز ممالک مخالفت کرے، عراقچی

یورپی ممالک کی قرارداد غیر قانونی، IAEA بورڈ آف گورنرز ممالک مخالفت کرے، عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تین یورپی ممالک کی غیر قانونی قرارداد کی مخالفت کریں۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کی شب برازیل کے ہم منصب ماؤرو ویئرا کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔  

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے بین الاقوامی اداروں کی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔  

عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ بعض ممالک بین الاقوامی اداروں کو ترقی پذیر ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے تین یورپی ممالک کی جانب سے آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے خلاف قرارداد منظور کرنے کو غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور بلاجواز اقدام قرار دیا۔ عراقچی نے کہا کہ یہ اقدام ان تین ممالک اور امریکہ کے سیاسی رویے کا تسلسل ہے، جو سلامتی کونسل کی منسوخ شدہ قراردادوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اس سے ایجنسی کی ساکھ اور پیشہ ورانہ حیثیت کو نقصان پہنچتا ہے۔  

ایرانی وزیرِ خارجہ نے آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ یورپی ممالک کی اس غیر قانونی کارروائی کی مخالفت کریں۔  

دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی تعاون اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل کے روابط کے راستے پر گفتگو کی۔

News ID 1936600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha