12 نومبر، 2025، 4:53 PM

 ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف کا ایران_افغانستان بارڈر کا دورہ، سرحدی دیور کی تعمیر کا جائزہ

 ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف کا ایران_افغانستان بارڈر کا دورہ، سرحدی دیور کی تعمیر کا جائزہ

ایران کے فوجی سربراہ امیر سرلشکر امیر حاتمی نے شمال مشرقی سرحدی علاقوں کا دورہ کر کے سرحدی دیوار کی تعمیر اور فوجی یونٹوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے شمال مشرقی سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فوجی یونٹوں، جنگی بٹالینوں، بیسز، متحرک حملہ آور بریگیڈز، ورکشاپس اور سرحدی دیواروں کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ ساتھ ہی لشکر ۷۷ ثامن الائمه کے آپریشنل ہیڈکوارٹر اور متعلقہ یونٹوں کا بھی معائنہ کیا اور کمانڈروں و اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔  

فوجی سربراہ نے سرحدی دیوار کی تعمیر کے جاری عمل کا بھی مشاہدہ کیا جو بری فوج کی قیادت میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا بنیادی مشن ایران کی آزادی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ہے اور فوجی اہلکار شب و روز اس ذمہ داری کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔  

امیر حاتمی نے سرحدی دیور کو مشرقی سرحدوں کی سلامتی کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سرحدوں پر نہریں کھودی گئیں، لیکن سرحدی دیوار ایک بنیادی اقدام ہے جو افغانستان کے ساتھ بعض سرحدی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ دیوار بری فوج اور انجینئرنگ یونٹوں کی کوششوں سے تعمیر ہو رہی ہے اور اس کا مقصد ملک کی سلامتی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی علاقوں میں فوجی اہلکاروں کا جذبہ اور تیاری قابلِ ستائش ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں کہ ایرانی عوام امن و سکون کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔  

News ID 1936446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha