20 اکتوبر، 2025، 11:58 AM

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں ایک دن میں 100 مقامات پر دراندازی، غاصب اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں ایک دن میں 100 مقامات پر دراندازی، غاصب اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

غاصب اسرائیلی چینل 12 نے اعتراف کیا ہے کہ تل‌ابیب کی فوج نے جنگ بندی کے باوجود گزشتہ روز غزہ میں کم از کم 100 مقامات پر بمباری کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ تل‌ابیب کی فوج نے جنگ بندی کے باوجود گزشتہ روز غزہ میں کم از کم 100 مقامات پر بمباری کی۔

فلسطینی خبر ایجنسی "معا" کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنی وحشیانہ کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب رسمی طور پر جنگ بندی معاہدہ نافذ ہے۔

صہیونی جارحیت کے اس نئے سلسلے پر مبصرین کا کہنا ہے کہ تل‌ابیب غزہ میں بھی وہی پالیسی دہرا رہا ہے جو اس نے لبنان میں جنگ بندی کے دوران اپنائی تھی۔

دوسری جانب، غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک اسرائیلی افواج 80 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکی ہیں۔

ان خلاف ورزیوں میں عام شہریوں پر براہِ راست فائرنگ، بمباری، دانستہ ٹارگٹڈ حملے اور متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری شامل ہے۔

News ID 1936028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha