19 اکتوبر، 2025، 9:10 PM

نتن یاہو کی ہنگامی سیکیورٹی اجلاس؛ شمالی غزہ پر شدید بمباری

نتن یاہو کی ہنگامی سیکیورٹی اجلاس؛ شمالی غزہ پر شدید بمباری

قابض اسرائیلی وزیراعظم نے ہنگامی سیکیورٹی مشاورت کے لیے کابینہ اجلاس چھوڑ دیا، جبکہ شمالی غزہ اور رفح پر اسرائیلی فضائیہ نے شدید بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے ہنگامی سیکیورٹی مشاورت کے لیے کابینہ اجلاس چھوڑ دیا ہے، جبکہ اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ اور جنوبی رفح میں شدید بمباری کی ہے۔

صہیونی ٹی وی چینل ۱۲ کے مطابق، نتن یاہو نے تازہ سیکیورٹی صورتِ حال کے باعث فوری طور پر کابینہ اجلاس چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں اہداف پر حملے کیے ہیں۔

ادھر صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رفح میں ان کی ایک بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی رفح میں متعدد مقامات کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا۔

News ID 1936021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha