مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی روزنامہ ہاآرتص نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس، جس کا محور "جنگ کے نام میں تبدیلی" تھا، صہیونی حکام کی جنگی حقائق سے دوری اور تاریخ میں تحریف کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔
صہیونی تجزیہ کار یوسی ورٹر نے کہا کہ جنگ غزہ کا نام “فولادی شمشیر” سے بدل کر “جنگ رستاخیز” کرنا، ناکام حکام کو ہیرو کے طور پر پیش کرنے اور بڑی شکست کو فتح کے طور پر پیش کرنے کی ایک نئی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ نتانیاهو اس نام کی تبدیلی کے ذریعے سب سے بڑی شکست کو مٹانا چاہتا ہے کیونکہ حقیقت کا سامنا کرنا اس کے لیے مشکل ہے۔
ورٹر نے مزید کہا کہ یہ اقدام جنگ کے دو سال بعد کیا گیا، جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ صہیونی ابھی بھی اپنے گھروں سے بے گھر ہیں اور اسیروں کی لاشیں حماس کے قبضے میں ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ جنگ جاری رکھنا نتانیاہو کے ذاتی مفادات کے لیے تھا، اور وہ الفاظ کی تبدیلی سے عوامی غصے کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ورٹر نے کہا کہ قیدی جو کافی پہلے واپس آ سکتے تھے، انہیں سرنگوں میں چھوڑ دیا گیا کیونکہ نتانیاہو جنگ ختم نہیں کرنا چاہتا تھا اور ہزاروں بے گھر افراد کو ضروری مدد نہیں ملی، جبکہ کابینہ میڈیا میں لوگوں کو دھوکہ دے رہی تھی۔
روزنامہ نے تنقید کی کہ نتانیاہو کے طریقے “ذمہ داری سے فرار” کے لیے جمہوری نظام میں سکھائے جانے کے قابل ہیں۔
ہاآرتص نے اختتام میں لکھا کہ نتانیاهو چاہے جنگ کا نام کچھ بھی رکھے، لیکن جنگ کی حقیقت کو نہیں بدل سکتا؛ یہ ہمیشہ “غفلت کی جنگ” رہے گی۔
آپ کا تبصرہ