21 اکتوبر، 2025، 12:17 PM

غزہ اور خان یونس میں غاصب اسرائیلی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ، جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری

غزہ اور خان یونس میں غاصب اسرائیلی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ، جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری

غزہ کی پٹی میں غاصب اسرائیلی فوج نے باضابطہ جنگ بندی کے باوجود فلسطینی پناہ گزینوں اور شہریوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جس میں ۹۷ افراد شہید اور ۲۳۰ زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ اور خان یونس میں قابض اسرائیلی فوج نے باضابطہ جنگ بندی کے باوجود فلسطینی شہریوں اور پناہ گزینوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطینی خبر ایجنسی شہاب کے مطابق، شہر غزہ کے مشرقی علاقے پر غاصب اسرائیلی فوج توپ خانے کے ذریعے گولہ باری کی۔ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں بھی فوجیوں نے فلسطینیوں کی جانب گولیاں چلائیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، صہیونی فوج نے جنگ بندی کے باوجود کم از کم ۱۰۰ مقامات پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ۹۷ افراد شہید اور ۲۳۰ زخمی ہوئے۔

یہ واقعات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ غزہ کی جنگ بندی معاہدہ برقرار ہے۔

News ID 1936050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha