19 اکتوبر، 2025، 5:36 PM

نتن یاہو پوری طاقت سے غزہ پر حملہ کرے، صہیونی انتہاپسند وزیر کا دباؤ

صہیونی انتہاپسند وزیر بن گویر نے نتنیاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر پوری قوت کے ساتھ پھر سے حملہ کرے، جب کہ اسرائیلی فوج نے رفح میں بکتر بند گاڑی پر حملے کے بعد ایک بار پھر غزہ پر بمباری شروع کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی انتہاپسند وزیر اتمر بن گویر نے وزیراعظم بنیامین نتنیاہو پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر پوری طاقت کے ساتھ حملہ کریں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رفح میں ایک بکتر بند گاڑی پر حملے کے بعد اس نے غزہ میں دوبارہ فضائی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسرائیلی چینل 14 کے مطابق، اس حملے میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے، جس کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی رفح میں کئی اہداف پر بمباری کی۔

چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ نتنیاہو اس وقت وزیر جنگ اور فوجی کمانڈروں کے ساتھ غزہ کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسی دوران، اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملے دراصل یاسر ابوشباب کے زیر قیادت گروہوں کی حفاظت کی کوشش کا حصہ ہیں۔

News ID 1936017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha