مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مختلف شہروں میں "بشارتِ نصر" کے عنوان سے ریلیاں نکالی گئیں، جن میں عوام نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صہیونی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
یہ ریلیاں طوفان الاقصی آپریشن کی دوسری سالگرہ کے موقع پر نماز جمعہ کے بعد منعقد ہوئیں، جن میں شرکاء نے فلسطین، حزب اللہ اور ایران کے پرچم اٹھا رکھے تھے، اور شہداء کی تصاویر کے ساتھ مردہ باد اسرائیل، مردہ باد امریکہ جیسے نعرے لگاتے رہے۔
مشہد میں مقاومت کے حق میں مظاہرہ
مشہد میں ریلی بابالجواد سے شروع ہو کر شہداء چورنگی تک پہنچی۔ ریلی کے شرکاء نے مقاومت کے حق میں اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
صوبہ آذربائجان میں عوامی ریلی
صوبہ مغربی آذربائیجان میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر فلسطین کے بہادر اور مظلوم عوام کی حمایت کی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
ارومیہ میں مظاہرین نے مصلے سے شہید پزشکیان چوک تک مارچ کیا اور امریکہ و صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگا کر اپنی نفرت کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے فلسطین، حزب اللہ اور ایران کے پرچم اٹھا رکھے تھے، ساتھ ہی شہداء اور رہبر معظم انقلاب کی تصاویر بھی موجود تھیں۔ ریلی کے اختتام پر ایک قرارداد پڑھ کر سنائی گئی، جس میں مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔
قزوین اور زنجان میں بشارتِ نصر ریلی، فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیل کے خلاف نعرے
ایران کے دیگر شہروں کی طرح قزوین اور زنجان میں بھی بشارتِ نصر کے عنوان سے ریلیاں نکالی گئیں، جن میں عوام نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صہیونی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
زنجان میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر غزہ کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ قزوین کے مختلف شہروں اور علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد ریلیاں منعقد ہوئیں، جن میں نمازیوں، شہداء کے اہلِ خانہ، علماء، طلباء اور مختلف طبقات نے بھرپور شرکت کی۔
زاہدان اور اسلامشہر میں بشارتِ نصر ریلی، غزہ کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار
صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکز زاہدان اور اسلامشہر میں بھی بشارتِ نصر کے عنوان سے ریلیاں منعقد ہوئیں، جن میں عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور صہیونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کی۔
زاہدان میں انقلابی عوام کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی، جس کا مقصد فلسطینی عوام سے یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج تھا۔
اسلامشہر میں شہریوں اور نمازگزاروں نے جوش و خروش سے شرکت کرتے ہوئے غزہ کے مزاحمتی عوام کی فتح کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے فلسطین کی آزادی اور قدس شریف کی بازیابی کے عزم کا اظہار کیا۔
تہران میں بشارت نصر ریلی، کثیر تعداد میں عوام کی شرکت
ایران کے دیگر علاقوں کی طرح صوبہ تہران میں بھی بشارتِ نصر کے عنوان سے ایک عظیم اور پرجوش ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی طوفان الاقصی آپریشن کی دوسری سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی، جس میں عوام، انقلابی مرد و خواتین، نوجوانوں، طلباء، دینی طلباء اور بسیجیوں نے بھرپور شرکت کی۔
ریلی کا آغاز نماز جمعہ کے اجتماعات سے ہوا اور شرکاء گلزارِ شہداء تک گئے، جہاں انہوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور انقلاب کے راستے پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
شرکاء نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم، مزاحمتی محاذ کے جھنڈے اور انقلابی نعرے درج پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے:
مازندران اور شیراز میں بشارتِ نصر ریلی، فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیل کے خلاف نعرے
ایران کے مختلف شہروں کی طرح مازندران میں بھی ریلی نماز جمعہ کے بعد منعقد ہوئی، جس میں نمازیوں، شہداء کے اہلِ خانہ، علماء، طلباء اور مختلف طبقات نے بھرپور شرکت کی۔ ساری شہر میں ریلی کا آغاز مصلای امام خمینیؒ سے ہوا اور شرکاء میدانِ ساعت تک مارچ کرتے رہے۔ مظاہرین نے "مردہ باد اسرائیل" اور "القدس لنا" جیسے نعرے لگا کر صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت کا عزم ظاہر کیا۔
دوسری جانب شیراز میں بھی عوام نے جمعہ خشم کے عنوان سے ریلی میں شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد شہریوں نے "مردہ باد اسرائیل" اور "مردہ باد امریکہ" کے نعرے لگا کر فلسطینی عوام سے یکجہتی اور صہیونی جرائم پر شدید غصے کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ