مہر خبررساں ایجنسی، مانیٹرنگ ڈیسک: ایران بھر میں یوم اللہ 13 آبان کے موقع پر لاکھوں عوام سڑکوں پر نکل کر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق دارالحکومت سمیت تمام صوبوں اور شہروں میں عوامی ریلیاں نکالی گئیں جن میں نوجوانوں، طلباء اور شہداء کے خانوادوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے "مردہ باد امریکہ" اور "مردہ باد اسرائیل" کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ایرانی قوم اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ استکبار کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی ہے۔
ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں شہداء کی تصاویر، قومی پرچم اور انقلابی نعروں والے بینرز تھے جبکہ مختلف شہروں میں طلباء کے دستوں نے انقلابی ترانے بھی پیش کیے۔
گیلان میں ریلی، سکول کے بچوں کی خصوصی شرکت
صوبہ گیلان میں صبح آٹھ بجے عوام نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔ ریلیوں میں سکول کے بچوں نے خصوصی شرکت کی جن کے ہاتھوں میں ایران کے پرچم تھے۔
اردبیل کے عوام کی 13 آبان کی ریلی میں بھرپور شرکت، اتحاد و یکجہتی کا شاندار مظاہرہ
مہر نیوز کے خبرنگار کے مطابق، آج صبح اردبیل شہر میں یوم اللہ 13 آبان کی ریلی کا آغاز ہوا جہاں عوام نے ایک بار پھر ملتِ ایران کے ساتھ ہم آواز ہو کر استکبار کے خلاف اپنی مزاحمت اور اتحاد کا اظہار کیا۔

یہ ریلی شریعتی اسکوائر سے شروع ہو کر اردبیل کے بڑے مصلی کی طرف جاری ہے۔ اس میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد، اساتذہ، طلبہ، یونیورسٹی کے نوجوان، شہداء کے اہلِ خانہ، علما اور صوبائی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مشہد میں 13 آبان کی ریلی
یوم اللہ 13 آبان کی شاندار ریلی آج صبح مشہد کے میدانِ شہداء سے شروع ہوئی جس کا مرکزی نعرہ تھا۔ مہر نیوز کے خبرنگار کے مطابق، اس موقع پر مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام، طلبا، اساتذہ، یونیورسٹی کے نوجوان اور شہداء کے اہلِ خانہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
سمنان میں استکبار مخالف ریلیاں، عوام کی بھرپور شرکت
سمنان صوبے میں یوم اللہ 13 آبان کے موقع پر عوامی ریلیاں جوش و خروش کے ساتھ نکالی گئیں۔ ان ریلیوں میں سب سے نمایاں کردار طلبہ اور نوجوانوں کا رہا جو پیش قدمی کرتے ہوئے استکبار کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔
یہ اجتماعات عوامی یکجہتی اور استقامت کی علامت بن گئے جہاں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ، اساتذہ، والدین اور شہداء کے خانوادے بھی شریک ہوئے۔
گرگان میں 13 آبان کی ریلیاں، استکبار مخالف نعرے
صوبہ گرگان میں عوام کی بڑی تعداد نے استکبار مخلاف ریلیوں میں شرکت کی اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔
شیراز میں یوم اللہ 13 آبان کا عوامی اجتماع، طلبہ اور عوام کی بھرپور شرکت
مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق، شیراز کے شہداء اسکوائر میں یوم اللہ 13 آبان کا عوامی اجتماع شروع ہوگیا ہے۔ اس اجتماع میں بڑی تعداد میں طلبہ، یونیورسٹی کے نوجوان اور عام شہری شریک تھے۔
اجتماع میں شیراز کے عوام مخصوصا اسکول کے بچوں نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء کے ہاتھوں میں ایران اور فلسطین کے پرچم تھے جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔
ایلام میں 13 آبان کی ریلیاں، عوام کی بھرپور شرکت
ایلام میں یوم اللہ 13 آبان کی ریلی نکالی گئی جس میں عام لوگوں کے علاوہ طلباء اور صوبائی حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ ریلی آیت اللہ حیدری اسٹریٹ سے شروع ہوئی اور میدان کشوری سے گزرتی ہوئی شہر کے بڑے مصلی میں جا کر اختتام پذیر ہوئی۔
شرکاء نے راستے بھر امریکہ کی استعماری پالیسیوں کی مذمت اور انقلاب اسلامی کے مقاصد کی حمایت میں نعرے لگائے۔
اصفہان، 13 آبان کی ریلیاں، امریکہ مخالف نعرے
اصفہان میں بھی یوم اللہ 13 آبان کی مناسبت سے صبح کے وقت میدان نقش جہان میں عوام، طلبہ، طلبۂ یونیورسٹی اور صوبائی حکام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
شرکاء نے "مردہ باد آمریکا" اور "مردہ باد اسرائیل" کے نعرے لگا کر عالمی استکبار کے خلاف اپنے غصے اور نفرت کا اظہار کیا اور انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی وابستگی کو دہرا دیا۔
کرمان صوبے میں یوم اللہ 13 آبان کی ریلی، عوام کی بھرپور شرکت
کرمان (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے دیگر شہروں کی طرح صوبہ کرمان میں بھی یوم اللہ ۱۳ آبان کی ریلی کا آغاز ہو گیا۔ آج صبح ۹ بجے کے قریب یہ ریلی شہر کرمان میں میدانِ بسیج سے شروع ہوئی اور مصلی بزرگ امام علی (ع) کی طرف روانہ ہوئی۔ اس موقع پر عوام نے مرکزی نعرہ "متحد و استوار، مقابل استکبار" بلند کیا۔
لرستان: صوبے بھر میں استکبار مخالف ریلیاں اور مظاہرے
پورے ملک کے ساتھ ساتھ صوبہ لرستان کے مختلف شہروں میں بھی یوم اللہ 13 آبان کی ریلیاں شروع ہو گئیں۔ یہ ریلیاں صبح 9 بجے سے شہروں، قصبوں اور دیہات میں نکالی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت خرم آباد میں ریلی شہداء اسکوائر سے شروع ہو کر مصلای الغدیر کی طرف جاری ہے۔
بوشہر: 13 آبان کی ریلیاں، عوام اور طلباء کی شرکت
بوشہر میں بھی یوم اللہ 13 آبان کی ریلیاں نکالی گئیں جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلیوں میں اسکول کے بچوں نے خصوصی شرکت کی۔
سیستان و بلوچستان: امریکہ مخالف ریلیاں، عوام کی بھرپور شرکت
ایران کے دیگر صوبوں کی طرح سیستان و بلوچستان میں بھی 13 آبان کی مناسبت سے خصوصی ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں میں عوام، اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
آپ کا تبصرہ