10 اکتوبر، 2025، 9:09 AM

قابض اسرائیل گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، کاببینہ میں جنگ بندی معاہدہ منظور

قابض اسرائیل گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، کاببینہ میں جنگ بندی معاہدہ منظور

غاصب صہیونی وزیراعظم کی کابینہ نے حماس کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نتانیاهو کے دفتر کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی اور اسیران کی رہائی سے متعلق معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کابینہ کی منظوری کے بعد غزہ میں جنگ بندی باقاعدہ طور پر نافذ ہوگئی ہے اور اسرائیلی حملے روک دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کابینہ کا یہ اجلاس جمعرات کو جنگ بندی معاہدے پر غور کے لیے ہنگامی طور پر بلایا گیا تھا۔ اجلاس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کیے، جن میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ جنگ بندی کا یہ معاہدہ جمعرات کی دوپہر مصر کے شہر شرم الشیخ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پایا تھا۔

News ID 1935854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha