مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا میں غزہ میں جنگ بندی کے آغاز کی خبریں زور پکڑ گئی ہیں، تاہم نتین یاہو کے دفتر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی معاہدہ نافذ نہیں ہوا، اور تمام فیصلے آج شام کابینہ کے اجلاس کے بعد کیے جائیں گے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے بھی اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا اسرائیل فی الحال کوئی نیا حملہ شروع نہیں کرے گا، لیکن فوج کی مکمل واپسی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔
دوسری جانب عرب ٹی وی کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے دو ٹینک غزہ کی الرشید اسٹریٹ پر تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کی واپسی کو روکا جاسکے۔ اس کے علاوہ، ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے اسی علاقے پر کئی میزائل بھی داغے ہیں۔
آپ کا تبصرہ