مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ منصوبے کے بارے میں حماس کی طرف سے مثبت جواب آنے اور ٹرمپ کی طرف سے حملے روکنے کی درخواست کے باوجود اسرائیلی قابضین نے غزہ کی پٹی پر دوسرے روز بھی وحشیانہ حملے جاری رکھے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو دنوں میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر ۱۳۱ سے زائد حملے کیے، جن کے نتیجے میں ۹۴ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ یہ حملے زیادہ تر گنجان آباد علاقوں میں کیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے البریج کیمپ کے شمالی علاقوں پر بھی توپخانے سے حملے کیے۔
واضح رہے کہ حماس نے ٹرمپ کے امن منصوبے کے اصولی اجزاء کی منظوری دی تھی اور دنیا کے متعدد ممالک نے اسرائیل سے فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اسرائیلی حکام نے اپنی جارحیت جاری رکھی۔
آپ کا تبصرہ