مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے جزائر میں دشمن کی کسی بھی حرکت کا سپاہ پوری قوت سے جواب دے گی۔
تفصیلات کے مطابق، جنرل پاکپور نے صوبہ ہرمزگان کے دورے کے دوران جزائر خلیج فارس میں تعینات عملیاتی یونٹوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سپاہ کے دستے مکمل آمادگی میں ہیں اور اگر دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا حرکت کی گئی تو سپاہ پاسداران کی بحریہ بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ایران کی مسلح افواج نے صرف 12 دنوں میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے منصوبوں کو ناکام بنایا، اسی طرح آج بھی دشمنوں کی کسی مہم جوئی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ