مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر صیہونی ریاست کے حملے اور شہریوں کے قتل عام نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نتنیاہو کے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں کمی کرنے کے دعوے، محض فریب ہیں، جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔
حماس کے مطابق، ہفتے کی صبح سے اب تک صیہونی حملوں میں 70 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے اپنے امن منصوبے پر مثبت جواب ملنے کے بعد اسرائیل سے فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن تل ابیب نے اس مطالبے کو نظرانداز کرتے ہوئے بمباری کی نئی لہر شروع کر دی۔
آپ کا تبصرہ