3 اکتوبر، 2025، 6:44 PM

ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہوگی، عباس عراقچی

ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہوگی، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے چین کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے بیجنگ کی خودمختاری اور ترقی کو سراہا اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر چینی حکومت اور عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

عراقچی نے ایکس پر چینی زبان میں جاری پیغام میں کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر، میں چینی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے چین کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 76 برسوں میں چین نے خودمختاری، خودانحصاری اور خودسازی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو دنیا کے لیے ایک مثال ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین ایران کا جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔ عالمی حالات جیسے بھی ہوں، ایران اور چین کے درمیان تعاون مزید گہرا ہوگا۔ ہم چین کی مزید ترقی اور ایران-چین تعلقات میں مزید ثمرات کی خواہش رکھتے ہیں۔

News ID 1935729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha