چین کے ساتھ شراکت داری پاکستان کی خوش قسمتی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہم چین کے شراکت دار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکس پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہم چین کے شراکت دار ہیں۔ بیجنگ میں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر رہنماوں کی گول میز کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کی حکومت کا بہترین میزبانی پر شکر گزار ہوں، جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ چین جدید دور میں کامیابی کی عظیم مثال ہے، چین نے پائیدار ترقی ، معاشرتی اور عوامی زندگیوں میں واضح تبدیلی پیدا کی، یہ عظیم تبدیلی چینی قیادت کے وژن اور عوام کی محنت سے ممکن ہوئی، صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ کاوژن پیش کیا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ وژن سے معیشت کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہوگی، رکاوٹیں ختم ہوں گی اورعوام قریب آئیں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے رابطوں کو مزید بڑھانا ہو گا۔

News Code 1890050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =