مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کی خصوصی کارروائی کے دوران کم از کم ۱۱ صہیونی فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز فلسطینی مزاحمت کاروں نے قریبی فاصلے سے صہیونی فوجی اڈے پر حملہ کیا۔ اس کارروائی کے دوران انہوں نے ایک صہیونی ٹینک پر دو بم نصب کر کے اسے دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے بعد مزاحمتی فورسز نے دیگر صہیونی فوجیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فلسطینی مجاہدین کی کارروائی میں کم از کم دو صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی۔
آپ کا تبصرہ