مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے یوکرین کے معاملے پر ماسکو کی حکمت عملی دریافت کی تھی۔
بھارتی وزارت خارجہ نے اس دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے صدر پیوٹن سے اس انداز میں کبھی کوئی گفتگو نہیں کی۔ ایسی کوئی بات چیت ہوئی ہی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ نیٹو جیسے اہم ادارے کی قیادت عوامی بیانات میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
جیسوال نے نیٹو سربراہ کے بیان کو غیر محتاط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات جو وزیر اعظم کی مصروفیات کو غلط انداز میں پیش کریں یا ایسی بات چیت کا تاثر دیں جو کبھی ہوئی ہی نہیں، ناقابل قبول ہیں۔
آپ کا تبصرہ