12 ستمبر، 2025، 8:15 PM

یمن: صعدہ کے عوام کی غزہ کی حمایت میں شاندار ریلی+ ویڈیو

یمن: صعدہ کے عوام کی غزہ کی حمایت میں شاندار ریلی+ ویڈیو

یمن کے صوبے صعدہ میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں شاندار عوامی ریلی نکالی گئی اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی عوام کی جانب سے غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی شہریوں نے غزہ اور فلسطین کی حمایت میں اس ہفتے بھی صوبہ صعدہ میں بڑے پیمانے پر ریلی نکالی۔

شرکاء نے شہداء کے ساتھ وفاداری کا اعلان کیا اور کہا ہم غزہ کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے کوئی بھی قیمت یا قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔

دوسری جانب یمنی مسلح افواج نے ڈرون اور میزائل حملوں کے ذریعے قابض اسرائیلی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

News ID 1935316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha