مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ نے دوحہ میں رہائشی علاقے پر قابض اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "بزدلانہ اور مجرمانہ اقدام" قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور قطری عوام و رہائشیوں کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
قطر نے واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کرے گا۔
غاصب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا، جب کہ اسرائیلی میڈیا 'کان' کے مطابق یہ کارروائی امریکی انٹیلیجنس کی مدد سے کی گئی۔
آپ کا تبصرہ