9 ستمبر، 2025، 4:07 PM

عید میلادالنبی، رہبر انقلاب کی جانب سے قیدیوں کے لیے معافی اور سزا میں کمی کی منظوری

عید میلادالنبی، رہبر انقلاب کی جانب سے قیدیوں کے لیے معافی اور سزا میں کمی کی منظوری

میلاد نبی اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر رہبر معظم نے چیف جسٹس کی درخواست پر قیدیوں کی سزائیں معاف یا کمی کرنے کی منظوری دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید میلاد نبی اکرم (ص) صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر بعض قیدیوں کے لیے معافی اور سزا میں کمی کی منظوری دی ہے۔

سیکورٹی جرائم کے حوالے سے معافی کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ سزا کے قطعی ہونے کے بعد کم از کم پانچ سال گزر چکے ہوں اور اس دوران ملزمان نے ملک کے مفادات یا قومی سلامتی کے منافی کوئی کارروائی نہ کی ہو۔

بعض سنگین جرائم اس عفو سے مستثنیٰ ہیں جن میں مسلحانہ ڈکیتی، منشیات، اسمگلنگ، ملکی سلامتی کے خلاف جرائم، جاسوسی اور دشمن ممالک کے ساتھ تعاون، دہشت گرد گروہوں کی رکنیت، اغوا، جعلی سکّے یا نوٹ بنانا، اقتصادی نظام میں بڑی خلل اندازی اور مشروبات الکحل کی اسمگلنگ شامل ہیں۔

News ID 1935259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha