2 ستمبر، 2025، 1:07 PM

ظالم صہیونی حکومت کو آنے والے دنوں میں سرپرائز دیا جائے گا، انصار اللہ یمن

ظالم صہیونی حکومت کو آنے والے دنوں میں سرپرائز دیا جائے گا، انصار اللہ یمن

انصار اللہ نے کہا ہے کہ آیندہ دنوں میں صہیونی حکومت کو ایسا سرپرائز دیا جائے گا جس کی کسی کو توقع نہیں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصارالله یمن کے سیاسی دفتر کے رکن ضیف‌الله الشامی نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مقاومت کے پاس ایسے بڑے سرپرائزز موجود ہیں جن کی توقع نہ دوست کرتے ہیں اور نہ ہی دشمن۔

الشامی نے کہا کہ ہمارے پاس غیرمعمولی دفاعی ذخائر اور طاقت موجود ہیں۔ اپنی دفاعی اور جارحانہ حکمت عملی کے تحت ہم کسی بھی وقت دشمن کو حیران کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وسائل اور سہولیات میسر ہوتیں تو یمنی مجاہدین سمندروں کو عبور کرکے براہ راست فلسطین میں جہاد کے محاذ پر پہنچ جاتے۔

دوسری جانب صہیونی میڈیا نے یمن سے اسرائیل کی جانب ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔ صہیونی ویب سائٹ واللا نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ یمن سے ایک ڈرون داغا گیا ہے جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

 چینل 12 سمیت دیگر عبرانی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ بڑی تعداد میں ڈرون یمن سے مقبوضہ علاقوں کی جانب روانہ ہو چکے ہیں جو آئندہ 6 سے 8 گھنٹوں میں ہدف تک پہنچ سکتے ہیں، اس کے بعد ممکنہ طور پر میزائل حملے کا بھی خدشہ ہے۔

News ID 1935151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha