31 اگست، 2025، 3:02 PM

معاشرے کی تربیت علما کا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے، علامہ سید حسنین گردیزی

معاشرے کی تربیت علما کا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے، علامہ سید حسنین گردیزی

مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ انسان کی تربیت ایک دینی اور الہی فریضہ ہے، اسی فریضے کی انجام دہی کے لیے انبیاء ع تشریف لائے اور کتابیں بھی نازل ہوئیں، جسے خلوص اور بے لوث انداز سے انجام دینا چاہیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علما مکتب اہلبیت کے زیرِ اہتمام دو روزہ مجلس عمومی کا اجلاس اختتام پذیر اجلاس کے آخری روز دفاع ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی تربیت ایک دینی اور الہی فریضہ ہے، اسی فریضے کی انجام دہی کے لیے انبیاء ع تشریف لائے اور کتابیں بھی نازل ہوئیں، جسے خلوص اور بے لوث انداز سے انجام دینا چاہیئے، بعثت رسول ص کے بعد دین اسلام نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے جبکہ موجودہ صدی کو دین اسلام کے عروج کی کہا جا سکتا ہے، خصوصا حضرت امام خمینی نے دین محمدی ص کو ایک مکمل ضابطہ حیات کے طور پر پیش کرتے ہوئے اسے منوایا ھے، آپ نے طاغوتی قوتوں کی جانب سے متعارف کروائے گئے امریکی واستعماری دین پر حد تنسیخ کھینچ کر حقیقی دین اسلام کا پرچار کیا، آپ نے اسلام کو دنیا میں تمام مسائل کے واحد حل کے طور پر پیش کیا، دنیا  کے جتنے بھی مسائل و مشکلات ہیں انکا واحد حل دین اسلام میں موجود ہے، آپ کے لائے گئے  انقلاب اسلامی نے ثابت کیا کہ اسلام صرف انفرادی اور عبادی مسائل ہی حل نہیں کرتا بلکہ انسان کے اجتماعی، سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کا بھی احسن طریقے سے حل پیش کرتا ہے، امام خیمنی کا اسلامی تعلیمات کو پیش کرنے کا منفرد اور اچھوتا انداز یہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف دنیا کو دین ناب محمدی بتایا بلکہ علماء کو بھی حقیقی دین سکھایا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ انور علی نجفی نے کہا کہ دفاع ولایت ہمارا فرض منصبی ہے، بے خوفی اور حکمت عملی کے ساتھ ہمیں اپنا پیغام پہنچانے کا جاری رکھنا چاہئے، ولایت کے تحفظ کے لیے جان کی بھی پرواہ نہیں ہے، ولایت کی ترویج و اشاعت کا فریضہ حکیمانہ انداز سے کرنا ہی موثر نتائج کا حامل ہو سکتا ہے، ولایت کا دفاع علمائے کرام اور جوانوں سے پوری ملت کی ذمہ داری ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے جوانوں کی آواز اور پیغام رسانی کا دائرہ کار وسیع تر ہو چکا ہے جسے بہترین طریقے سے استعمال کرنا وقت کا تقاضا ہے، کیونکہ سچ کڑوا ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ اسے موثر انداز سے سامعین تک پہنچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اچھا لگنے لگتا ہے۔
اجلاس سے علامہ سید اصغر عسکری ، ماہر تعلیم  سید امتیاز رضوی ،ممبر جی بی کونسل علامہ شیخ احمد علی نوری ،علامہ اصغر شہیدی سمیت صوبائی و ضلعی عہدے داران نے خطاب کیا۔

News ID 1935123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha