31 اگست، 2025، 8:30 AM

یمن، محمد مفتاح عبوری وزیر اعظم مقرر

یمن، محمد مفتاح عبوری وزیر اعظم مقرر

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے احمد غالب کی شہادت کے بعد محمد مفتاح کو عبوری وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے وزیراعظم احمد غالب رہوی کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے محمد مفتاح کو عبوری وزیراعظم مقرر کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

یمنی نشریاتی ادارے المسیرہ کے مطابق سپریم پولیٹیکل کونسل نے جمعرات کو صنعاء پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں وزیراعظم احمد غالب رہوی اور ان کے ہمراہ کئی وزرا کی شہادت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

محمد مفتاح اس سے قبل یمن کے نائب وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ اب نئے عبوری وزیراعظم کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

News ID 1935111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha