احمد شفیق مستعفی/عصام شرف حکومت کی تشکیل پر مامور

مصر میں حکمران فوج کی سپریم کونسل نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم احمد شفیق اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں فوجی کونسل نے عصام شرف کو حکومت تشکیل دینے پر مامور کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے محیط سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں حکمران فوج کی سپریم کونسل نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم احمد شفیق اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں فوجی کونسل نے عصام شرف کو نئي حکومت تشکیل دینے پر مامور کیا ہے ۔فوج کی سپریم کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سابق وزیرِ ٹرانسپورٹ عصام شرف کو کہا گیا ہے کہ وہ نئی حکومت تشکیل دیں۔بیان کے مطابق مسلح افواج کی سپریم کونسل نے وزیراعظم احمد شفیق کا استعفیٰ منطور کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عصام شرف کو نامزد کیا گیا ہے کہ وہ نئی حکومت تشکیل دیں۔ احمد شرف کی نامزدگی قاہرہ کے تحریر سکوائر میں مسلسل احتجاجی کیمپ لگائے ہوئے مظاہرین کو خوش کرنے کے حوالے سے بھی ایک اہم قدم ہے کیونکہ وہ صدر حسنی مبارک کی حکومت کے مخالف تھے اور پانچ سال پہلے وزیرِ مواصلات کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔احمد شفیق کی حکومت دو ماہ سے زيادہ نہیں چل سکی واضح رہے کہ عصام شرف مصر کی ممتازشخصیت ہیں وہ یونیورسٹی کے استاد بھی ہیں جنھوں نے حالیہ مظاہروں میں عوام کی بھر پور حمایت کی تھی۔
News Code 1266468

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =