17 اگست، 2025، 7:42 AM

عراق، سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی: خطرناک دہشتگرد گرفتار

عراق، سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی: خطرناک دہشتگرد گرفتار

عراقی سکیورٹی فورسز نے خصوصی آپریشن کے دوران القاعدہ اور داعش سے وابستہ خطرناک دہشتگرد کو ہتھیاروں اور مواصلاتی آلات سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سکیورٹی فورسز کے شعبہ اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ ایک کامیاب ہیلی برن آپریشن کے ذریعے انتہائی مطلوب دہشتگرد سلمان خضیر سلیمان داود کو صوبہ کرکوک اور صلاح‌الدین کی سرحدی علاقے سرهید المطر میں گرفتار کر لیا گیا۔

بیان کے مطابق ملزم کے قبضے سے متعدد ہتھیار، مواصلاتی آلات اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ داود طویل عرصے سے القاعدہ اور بعد ازاں داعش کے اندر سرگرم تھا اور اسے عراقی فورسز کے لیے ایک اہم ہدف سمجھا جاتا تھا۔

عراقی فورسز کے مطابق دہشتگردوں کے کمانڈروں اور ارکان کی مسلسل ہلاکت اور گرفتاریوں کے نتیجے میں داعش کی باقیات پر کاری ضرب لگ رہی ہے اور سکیورٹی آپریشنز میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔

News ID 1934873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha