12 اگست، 2025، 9:08 AM

آئی اے ای اے کے نائب سربراہ کی تہران آمد، ایرانی حکام کی عالمی ایجنسی پر کڑی تنقید

آئی اے ای اے کے نائب سربراہ کی تہران آمد، ایرانی حکام کی عالمی ایجنسی پر کڑی تنقید

گروسی کے معاون نے ایرانی اعلی حکام کے ساتھ جوہری معاملات اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ایران نے ایجنسی کی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے نائب سربراہ ماسیمو آپارو نے تہران میں ایرانی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب‌آبادی نے بتایا کہ آپارو نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امن و سلامتی اور ایٹمی توانائی ادارے کے مشیر سے ملاقات کی، جس میں ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔

غریب‌آبادی کے مطابق اجلاس میں مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وفد نے IAEA کی جانب سے صہیونی حکومت اور امریکہ کی جارحیت کے دوران ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر شدید تنقید اور احتجاج ریکارڈ کروایا اور ایجنسی کے وفد کو ایران کے مطالبات سے آگاہ کیا۔

اس سے پہلے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گزشتہ شب آپارو کے دورۂ تہران کی اطلاع دی تھی۔

عراقچی نے واضح کیا تھا کہ جب تک کوئی فریم ورک طے نہیں پاتا، تب تک ایجنسی کو کسی جوہری سائٹ کے دورے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دوطرفہ تعاون کا آغاز نہیں ہوگا۔

News ID 1934804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha