مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فضائی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اس کے دفاتر پر حملے اور دیواروں پر نعرے لکھے جانے کے بعد ان دفاتر کو بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ پیرس میں اسرائیلی فضائی کمپنی کے دفاتر پر حملہ کیا گیا اور دیواروں پر "نسل کش کمپنی" جیسے نعرے تحریر کیے گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فضائی کمپنی "ال عال" (El Al) نے ان نعروں کے بعد اپنے پیرس میں واقع دفاتر خالی کرنے کا فیصلہ کیا۔
کمپنی نے مزید کہا ہے کہ ہم اس واقعے کو، جس میں ہمارے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے، نہایت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ