5 اگست، 2025، 4:09 AM

طوفان الاقصی تکرار ہوسکتا ہے، صہیونی فوج پریشان

طوفان الاقصی تکرار ہوسکتا ہے، صہیونی فوج پریشان

فلسطینی مقاومت کی جانب سے دوبارہ ممکنہ سرپرائز کے مدنظر صہیونی فوج دفاعی حکمت عملی بدلنے پر مجبور

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی گروہوں کی جانب سے طوفان الاقصی کی صورت میں اچانک اور مربوط حملے نے اسرائیلی فوج کو شدید پریشان کر دیا ہے اور اب فوجی قیادت ایسی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے اپنی دفاعی حکمت عملی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے پر غور کررہی ہے۔

 الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی اخبار "معاریو" کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر علاقائی کمانڈر کو فضائی مدد دی جائے گی تاکہ وہ زمینی حملوں کا فوری اور موثر جواب دے سکیں۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ ایر ٹریکٹر اور بلیک ہاک جیسے جدید جنگی طیاروں کے استعمال کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ سرحدی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد قیدی بن گئی، جس سے نہ صرف فوج میں خوف و ہراس پھیلا بلکہ اسرائیلی حکام نے اس حملے کی وجوہات کی تحقیق شروع کردی ہے تاکہ آئندہ ایسے حملوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جاسکیں۔

News ID 1934689

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha