ایران کی اوقاف اور امور خیریہ تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام محمد نوروزپور نے کہا ہے کہ اس سال 350 سے زائد موکب اوقاف تنظیم کے تحت ایران، سرحدی علاقوں اور عراق میں زائرین اربعین حسینی کو خدمات فراہم کریں گے۔
انہوں نے تفتان بارڈر اور زائرسرائے امام رضا علیہ السلام کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان سے آنے والے زائرین اربعین کے استقبال کے لیے میرجاوہ بارڈر پر تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور کسی قسم کی رکاوٹ درپیش نہیں۔
آپ کا تبصرہ