25 جولائی، 2025، 11:58 PM

صدر ٹرمپ کا حماس سے مخاصمت آمیز رویہ، مذاکرات کے عمل سے نکلنے کا اعلان

صدر ٹرمپ کا حماس سے مخاصمت آمیز رویہ، مذاکرات کے عمل سے نکلنے کا اعلان

امریکی صدر نے صہیونی حکومت کی منفی رویے سے چشم پوشی کرتے ہوئے حماس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مذاکرات کے عمل سے جدا ہونے کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حماس جنگ بندی پر آمادہ نہیں۔ اسے ختم کر دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ غزہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات سے خود کو الگ کرچکا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں اسرائیلی رکاوٹوں یا صہیونی جارحیت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ حالانکہ حماس نے بارہا جنگ بندی کی مشروط آمادگی ظاہر کی ہے مگر اسرائیل کی مسلسل ہٹ دھرمی مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی رہی ہے۔

ٹرمپ نے دعوی کیا کہ انہوں نے گذشتہ مہینوں میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں جاپان کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ادارے کو مزید مالی امداد فراہم نہیں کریں گے۔

ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو وہ روس کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پر بھی غور کریں گے۔

News ID 1934498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha