19 جولائی، 2025، 10:40 PM

عوام کی خدمت دشمن کی سازشوں کا موثر توڑ ہے، صدر پزشکیان

عوام کی خدمت دشمن کی سازشوں کا موثر توڑ ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ عوام کا باہمی اتحاد اور خلوص نیت سے خدمت دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملک میں مخلصانہ عوامی خدمات کو دشمن کی سازشوں کے خلاف ایک مؤثر اور اساسی حکمت عملی قرار دیا ہے۔ 

تہران میں شہداء و جانبازان فاؤنڈیشن کے سربراہ اور معاونین سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ کے دوران ایرانی قوم نے صہیونی جارحیت کے خلاف جو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اس نے دشمن کو سخت مایوس کردیا۔

صدر نے کہا کہ ایران کے دشمن مسلسل اس کوشش میں ہیں کہ عوام کو حکومت کے خلاف اکسا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کریں، لیکن ایرانی قوم نے اپنی استقامت سے ان تمام چالوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ دشمن عوام اور ملکی نظام کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا چاہتا ہے اور اس کا واحد مؤثر جواب مخلصانہ اور تسلسل کے ساتھ عوامی خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکام کی ذمہ داری پہلے سے کہیں بڑھ چکی ہے اس لیے انہیں انصاف، مساوات اور بلا امتیاز عوامی فلاح کو اپنے تمام فیصلوں اور پالیسیوں کا مرکز بنانا چاہیے۔

صدر پزشکیان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ عوام نے انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جاسوسی نیٹ ورکس کی شناخت میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو قومی اعتماد کا مظہر ہے۔ اب وقت ہے کہ حکومت اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرے۔

انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ حالیہ 12 روزہ جنگ سے متاثرہ طبقات کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات انجام دیں، تاکہ بحالی کا عمل تیز تر اور مؤثر بنایا جا سکے۔

News ID 1934375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha