2 دسمبر، 2025، 11:20 PM

دشمن دباؤ کے ذریعے غیر منطقی مطالبات منوانے میں کامیاب نہیں ہوگا، صدر پزشکیان

دشمن دباؤ کے ذریعے غیر منطقی مطالبات منوانے میں کامیاب نہیں ہوگا، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے دشمن کو خبردار کیا کہ عزم و حوصلے والے ایرانی عوام پر فوجی یا سیاسی دباؤ سے غیر معقول مطالبات نہیں تھوپے جاسکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر معقول مطالبات ایران کے پرعزم اور مقاومتی عوام پر عائد نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں بین الاقوامی یوم معذور افراد کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ دشمن کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ ایرانی قوم کو دبانے اور جنگ کے ذریعے غیر معقول مطالبات تھوپنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

صدر نے اسرائیل کی ایران کے خلاف بارہ روزہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت اور امریکہ نے اسی خام خیال کے تحت حملہ کیا کہ وہ عوام کو اسلامی نظام کے خلاف سڑکوں پر لے جاسکتے ہیں، لیکن ایرانی عوام نے ایک بار پھر اپنے ملک اور نظام کے ساتھ کھڑے رہ کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

News ID 1936869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha