16 جولائی، 2025، 11:54 PM

شام پر اسرائیلی حملہ افسوسناک مگر متوقع تھا، عراقچی کا ردعمل

شام پر اسرائیلی حملہ افسوسناک مگر متوقع تھا، عراقچی کا ردعمل

ایرانی وزیر خارجہ نے شام پر اسرائیلی حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کا حملہ توقع کے عین مطابق تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شام پر صہیونی حکومت کی جارحیت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ توقع کے عین مطابق تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت خطے کے ممالک پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ اب اگلا نشانہ کون سا دارالحکومت ہوگا؟ صیہونی درندہ صفت اور بے لگام حکومت کسی حد و قید کو نہیں مانتی اور صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔

عراقچی نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص خطے کے ممالک کو اس جارحیت کا خاتمہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ شامی عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہے گا۔

News ID 1934314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha