15 جولائی، 2025، 10:50 PM

ایران اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

ایران اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ نے ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران باہمی ملاقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے حال ہی میں برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں منعقدہ برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات اور مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے اور طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر دلچسپی ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی روابط اور مغربی ایشیا کی حساس صورت حال پر وزارتی سطح پر مشاورت اور تبادلۂ خیال کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر واضح کیا کہ کوالالمپور حکومت تہران کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں سنجیدہ ہے، اور انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو مناسب موقع پر ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی، جسے سید عباس عراقچی نے قبول کرلیا۔

News ID 1934290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha