13 جولائی، 2025، 4:43 PM

نتن یاہو کابینہ ہر میدان میں ناکام ہوچکی ہے، سابق صہیونی وزیر

نتن یاہو کابینہ ہر میدان میں ناکام ہوچکی ہے، سابق صہیونی وزیر

اسرائیلی سابق وزیر جنگ نے اپنی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو کابینہ ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمن نے وزیر اعظم نتن یاہو کی کابینہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر میدان میں ناکام ہوچکی ہے اور اب مزید اقتدار میں رہنے کی اہل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کی کابینہ نہ صرف ملک کی داخلی اور خارجی پالیسیوں میں ناکام رہی ہے، بلکہ یہ حکومت اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے میں بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اور اسے فوری طور پر برطرف کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت خاص طور پر جنگی حالات اور قومی بحرانوں سے نمٹنے کے حوالے سے ایک حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ لیبرمن نے نتن ہاہو پر اس قدر شدید تنقید کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ کہہ چکے ہیں کہ یہ حکومت سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اسرائیلی عوام کا اعتماد کھوچکی ہے۔

News ID 1934247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha