3 جولائی، 2025، 4:05 PM

آیت اللہ خامنہ ای مسلمانوں کے رہبر، مخالفانہ تحقیری زبان قبول نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

آیت اللہ خامنہ ای مسلمانوں کے رہبر، مخالفانہ تحقیری زبان قبول نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

اپنے بیان میں صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو محارب اسلام تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف جو بھی حصہ لے گا، اس راہ میں نقصان اٹھانے والے کو مجاہد فی سبیل اللہ کا درجہ حاصل ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی اور آیت اللہ حسین نوری ہمدانی کے فتاوی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ فتاویٰ دونوں مجتہدین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کی روشنی میں جاری کئے گئے ہیں۔ فتاویٰ میں انہوں نے امریکی صدر کو اسلام کا دشمن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سب مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ ایسے شخص کے خلاف احتجاج کریں۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای مسلمانوں کے رہبر اور مرجع تقلید ہیں، ان کے خلاف نازیبا تحقیری زبان کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو محارب اسلام تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف جو بھی حصہ لے گا، اس راہ میں نقصان اٹھانے والے کو مجاہد فی سبیل اللہ کا درجہ حاصل ہوگا۔
 

News ID 1934065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha